اسلام آباد (ڈیسک) کئی ارکین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر نے انکار کر دیا ۔
سمارجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چویدری نے لکھا ہےکہ کئی اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہ رہا ہوں اپوزیشن کے دباؤ میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا اور ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا۔