You are currently viewing وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق کا لاہور میں ریلی کے شرکاء سے خطاب

وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق کا لاہور میں ریلی کے شرکاء سے خطاب

لاہور(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے لاہور میں ریلی سے خطاب۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سےریلوےکوخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرخ فیتہ نہ ہو تو بہت سے کام کئے جاسکتے ہیں،اس وقت ریلوے میں ایماندار افسران اعلیٰ عہدوں پر فائز  ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ  محکمہ ریلوےمیں بھرتیاں متوالوں اورجیالوں کی نہیں میرٹ پر کی جارہی  ہیں،ریلوےکی بہتری میں دیانتدارافسران اورمزدوروں کاکرداراہم ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا ء نے اپنے حلقوں سے بھرتیاں نہیں کیں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی حلقےسےوزیربنتاہےتووہ پورےپاکستان کاوزیرہوتاہے۔

وفاقی وزیرخواجہ  سعد رفیق کہا کہان تھا کہ اس سال مال گاڑیوں سے12 ارب روپے کمائی ہوگی اور نئی ٹرینیں چلانےکی بجائےجوچل رہی ہیں ان کوبہترکیا جائے گا اور مسافروں کی تعدا میں آضافہ ہورہا ہے توبوگیوں کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے

وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا  39کروڑروپے کاپیکیج مزدوروں کی محنت کا صلہ ہے، ریلوےملازمین کی محنت کےبغیرریلوےٹھیک نہیں ہوسکتی۔خواجہ سعد رفیق کا مزید کہناتھا کہ  بزنس ٹرین کی اپ گریڈیشن پر7کروڑ روپےخرچ کئے گئے ہیں ،محکمہ ریلوے  کی ترقی سے دوسرے اداروں کو بھی سبق حاصل کرنا چاہئے

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7