You are currently viewing وفاقی حکومت کے مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، پرویز الٰہی

وفاقی حکومت کے مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، پرویز الٰہی

گجرات (ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مہنگائی کا طوفان لیکر آئی جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
پرویز الٰہی نے یونیورسٹی آف گجرات کے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف نے زندگی میں جتنے جھوٹ بولے آپ کی سوچ ہے، ن لیگ نے میرےخلاف پروپیگنڈا شروع کیا کہ پیسے کہاں سے آئیں گے؟ ن لیگ یہاں سے باہر ڈالر لیکر جاتی ہے اور وہاں سے اسحاق ڈالر لے آتے ہیں، انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کا طوفان لیکرآئی جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ عمران خان نہ ڈرنے نہ جھکنے نہ بکنے والے لیڈر ہیں، وہ میری بات کا برا نہیں مناتے کیونکہ بعد میں وہ درست نکل آتی ہے، عمران خان سچا، کھرا آدمی ہے لیکن جہاں غلط بات ہو میں ان کے سامنے اس کا اظہار کردیتا ہوں۔ انہوں نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے 61 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7