You are currently viewing وفاقی حکومت کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، حکام وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات

وفاقی حکومت کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، حکام وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات

اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی حکومت کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، اس سلسلہ میں پورے کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات کے حکام نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ترقیاتی وژن کے تحت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کام شروع کر دیا ہے کیونکہ وزیراعظم نےکراچی کے حقوق کے لئے سب سے پہلےجدوجہد کی با ت کی اور اسی سوچ کے تحت اس شہر کے ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھایا جا رہا ہے۔ کراچی میں وفاق کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔کراچی کے نالوں سے 11 لاکھ ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور نالوں میں 90 فیصد تک ڈریجنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ نالو ں پر فٹ پاتھ، انڈرپاسز اور اوور ہیڈبریجز بن رہے ہیں اور نالوں کےاطراف میں 15 فٹ کی 60 کلومیٹر طویل سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔ اسی طرح کراچی میں 55 سے 60 کلومیٹر تک نئی سڑکوں کے علاوہ کراچی سرکلر ریلوے جو 83 کلومیٹر پر محیط ہے جس سے ساڑھے 4 لاکھ مسافر مستفید ہوں گے بھی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اہم حصہ ہیں۔ وفاقی حکومت نے کراچی کے لئے 10 ارب روپے کی ویکسین فراہم کی ہے۔