You are currently viewing وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسولﷺ منانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسولﷺ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر مذہبی امور نے ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کی تجویز دی تھی جس کے بعد ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ 12 سے 19 ربیع الاول تک منائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق صوبے بھی 12 سے 19  ربیع الاول تک ہفتہ عشق رسولﷺ منائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے فرانسیسی صدر کی طرف سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.