You are currently viewing وفاقی اردو یونیورسٹی،شعبہ خردحیاتیات کے تحت”مائیکرو بیالوجی اور فارما سیوٹیکل ٹرانسفارمیشن“ پر لیکچر اہتمام کیا گیا

وفاقی اردو یونیورسٹی،شعبہ خردحیاتیات کے تحت”مائیکرو بیالوجی اور فارما سیوٹیکل ٹرانسفارمیشن“ پر لیکچر اہتمام کیا گیا

  • Post author:
  • Post category:تعلیم
  • Post last modified:23/12/2021 16:15
  • Reading time:1 mins read

کراچی (ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی،شعبہ خردحیاتیات کے تحت”مائیکرو بیالوجی اور فارما سیوٹیکل ٹرانسفارمیشن“Microbiology and Pharmaceutical Transformation پر ایک لیکچرکا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کی آرگنائزر ڈاکٹر سعدیہ خلیل جبکہ فریال انجم نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔پروگرام کا آغازتلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺسے ہوا۔اس موقع پررئیس کلیہ سائنس پروفیسرڈاکٹر زاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پاکستان میں ادویا ت سازی کے رجحانات کے حوالے سے طلباء و طالبات کو آگاہ کیا۔اس آگاہی پروگرام کو منظم کرنے پر ڈاکٹر سعدیہ خلیل کا بھی شکریہ ادا کیا۔ صدر شعبہ مائیکرو بیالوجی ڈاکٹر زیبا پروین نے لیکچر کے عنوان کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحقیق سائنس کہ طلبہ کے لئے بے حداہم ہے، محققین نے آج کی تاریخ تک بہت سے نویل مرکبات کے سائنسی فوائد کو بیان کیا ہے مگر افسوس کہ وہ تمام تحقیق کے فوائد عام عوام تک پہنچنے کا عمل بہت سست ہے، عملی طور پر ہم آج بھی پیچھے ہیں۔ زیبا صاحبہ نے شعبہ میں اس طرح کے پروگرام میں طلباء کی شرکت اور ان کے علم میں اضافہ کرنے کے اس عمل کو سراہا۔ ڈاکٹر عبید علی نے فارماسیوٹیکل ٹرانفارمیشن کی اہمیت سمجھاتے ہوئے کہا کہ تحقیق وہ ہو جو صرف ایک خطے تک محدود نا ہو بلکہ اکثریت کے لئے فائدہ مند ہو۔ ترقی یافتہ ممالک میں ہماری دوائیاں قابل قبول نہیں اور اس کی ایک اہم وجہ یہی ہے کہ ہماری ریسرچ کا دائرہ بہت محدود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کی دریافت سے پہلے جنگوں سے زیادہ لوگ انفیکشن سے مر جاتے تھے اور آج بھی دنیا کی بڑی آبادی کے مرنے کی وجہ انفیکشنزہی ہیں۔ اس لئے ادویات کا صحیح استعمال اور افادیت کا معیار بہت اہم ہیں۔ انفیکشن کیخلاف استعمال ہونے والی ادویات مائیکرو آرگنزم سے حاصل کی جاتی ہیں اس لئے مائیکرو بیالوجی دواسازی کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے کہا کہ آجکل ہم جس دور سے گزر رہیں ہیں اس سے ادویات کی اہمیت کا اندازہ بہت اچھے طریقے سے لگایا جا سکتا ہے۔ انفیکشن کنٹرول کے لئے ادویا سازی میں مائیکروبیالوجسٹ اور فارمسسٹ کی مشترکہ تحقیق کو فروغ ملنا چاہئے۔پروگرام کے اختتام میں طلباء، اساتذہ اور شرکاء کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔