اسلام آباد(ڈیسک)سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم میگزین ہیلو پاکستان کے سر ورق کی زینت بن گئے۔
ہیلو پاکستان نے اپنے انسٹاگرام پیج پر سر ورق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وسیم اکرم ان کے جون کے نئے شمارے کے سر ورق کی زینت بن گئے ہیں۔ جس میں انہوں نے نیلے کوٹ کے ساتھ سفید شرٹ زیب تن کر رکھی ہے۔