اسلام آباد (ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے امریکی ایوان نمائندگان میں اسلامو فوبیا کےخلاف بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دلیر وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح کے ہر فورم پر مسلمانوں کا مقدمہ پیش کیا جس کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس دوٹوک انداز میں مسلمانوں کا مقدمہ پیش کیا، اس کے اثرات بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کےخلاف بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں گذشتہ روز اسلامو فوبیا کےخلاف بل کی منظوری دی گئی ہے ۔