You are currently viewing وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ

وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:26/08/2019 19:14
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکریـٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کو مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی سربراہ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بھارت کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو نمازعید اور نماز جمعہ تک ادا نہیں کرنے دی گئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ذرائع مواصلات پرمکمل پابندی عائدکردی گئی تاکہ حقائق دنیا کے سامنے نہ آ سکیں، بھارت نے راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن وفد کو سری نگر سے ائیرپورٹ سے واپس جانے پر مجبور کردیا، ان حالات میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمان او آئی سی کی طرف دیکھ رہے ہیں، تنظیم سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مؤثر کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

دوسری جانب او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے تمام صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر پہلے بھی او آئی سی کنٹیکٹ گروپ کا اجلاس طلب کیا تھا، اب بھی ہم اس ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔