لاہور (ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جمعہ کی علی الصبح سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عالمی تبلیغی جماعت کے علما کرام و اکابرین مولانا احمد لاٹ، میاں احسن،امتیاز غنی، انوار غنی، مولوی عامر اور دیگرسے ملاقات کی اور اجتماع کے انتظامات کے بارے میں بات چیت کی۔
وزیراعلی محسن نقوی نے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے انتظامات اور فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلی نے سی سی پی او اورکمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کو انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔
وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ اجتماع کی موثر مانیٹرنگ کیلئے کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور اضافی پٹرو لنگ پولیس تعینات کی گئی ہے، ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ اجتماع کے اطراف لائٹس کا مناسب انتظام کیا گیا ہے،اجتماع کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے پوری ٹیم مل کر کام کر رہی ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ تبلیغی جماعت دین اسلام کی تبلیغ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اللہ تعالی کے دین کو پھیلانے والے دین اوردنیا دونوں کما رہے ہیں۔