You are currently viewing وزیر اعظم کی پہلی ترجیح عوام کو  کورونا سے محفوظ رکھنا ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی پہلی ترجیح عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد (ڈیسک) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہا ہےکہ  وزیر اعظم عمرا ن خان کی پہلی ترجیح   پاکستانی عوام کو کورونا وائرس سے  محفوظ رکھنا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ساتھ تعاون وہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے مستحق افراد کے گھر گھر پہنچیں گے۔صنعت کا مرحلہ وار پہیہ چلانے کیلئے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارشات بھی کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔ریلیف کاوشوں کیلئے ٹائیگر فورس اورمخیرحضرات کے موثرکردار پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

مشیر اطلاعات کامزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کوکورونا سے محفوظ رکھنا اور ان کیلئے ریلیف کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی ترجیح نمبر1 ہے۔آج کابینہ اجلاس میں حکومت کے ریلیف اقدامات کی نچلی سطح پر منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔عوام کی سہولیات کی راہ میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.