You are currently viewing وزیر اعظم کی سیکٹر H-12 میں آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

وزیر اعظم کی سیکٹر H-12 میں آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر H-12کے جنگل میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کوآگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو فوری امدادی کارروائی کرنے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے۔ وزیرِاعظم نے وزرات موسمیاتی تبدیلی کو بھی اسلام آباد اور مارگلہ میں ایسے واقعات کے سدباب کیلئے جامع حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔