You are currently viewing وزیر اعظم کا دورہ پشین، ایرانی صدر کے ہمراہ بارڈر مارکیٹ، بجلی منصوبے کا افتتاح

وزیر اعظم کا دورہ پشین، ایرانی صدر کے ہمراہ بارڈر مارکیٹ، بجلی منصوبے کا افتتاح

پشین (ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمراہ پشین میں بارڈر مارکیٹ اور بجلی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز پاکستان ایران سرحد پر دورے کیلئے ردیگ (تحصیل مند) پہنچے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی اس موقع پر پشین پہنچے ، دونوں ملکوں کے رہنمائوں نے تجارت کے فروغ اور ملکی ترقی میں معاون بجلی کے منصوبے کا افتتاح کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
ایران سے پاکستان بجلی کی ترسیل کے 100میگا واٹ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق حکومت اسی طرز کے دیگر پانچ منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے جن میں دونوں ملکوں کی سرحدوں پر بازار قائم کیے جائیں گے تا کہ دونوں ملکوں کے مقامی باشندوں کو تجارت کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔
حکومتی ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گبد پولان ٹرانسمیشن لائن کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، بجلی کی ترسیلی منصوبے سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی ایرانی بجلی 204میگا واٹ ہو چکی ہے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ایرانی صدر سے غیر رسمی ملاقات بھی کریں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.