لاہور (ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کر نے کی ہدایت کر دی ہے
پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ 100 دن کے منصوبے پر عمل درآمد تیزی سے جاری رکھا جائے اور صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں تبدیلی نظر آنی چاہئے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اورنج لائن منصوبے کا فوری آڈٹ کروانے اور پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزرا اپنے اپنے محکموں میں سادگی کو فروغ دیں۔