You are currently viewing وزیر اعظم نے جنرل فیض حمید کی رٹائرمنٹ درخواست منظور کر لی

وزیر اعظم نے جنرل فیض حمید کی رٹائرمنٹ درخواست منظور کر لی

اسلام آباد (ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی جو وزارتِ دفاع نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھجوا دی تھی۔ وزیر اعظم نے آج جنرل فیض حمید کی درخواست منظور کر لی ، قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔
جی ایچ کیو نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لیے جن 6 ناموں کی سمری حکومت کی بھیجی تھی ان میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے سینئر لیفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کر دیا تھا۔دونوں جرنیلوں کی تعیناتی کے بعد جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی خبر سامنے آئی تھی جس پر آج عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emgerging content writter, who is writting for News Pakistan TV for quite some time now.