You are currently viewing وزیر اعظم نے اپنے بچوں کی دفاع کے لیئے قوم سے خطاب کیا،مولا بخش چانڈیو

وزیر اعظم نے اپنے بچوں کی دفاع کے لیئے قوم سے خطاب کیا،مولا بخش چانڈیو

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:02/06/2016 19:04
  • Reading time:1 mins read

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے پاناما لیکس میں موجود وزیر اعظم کے بچوں کے نام  کو چھپانے کے لیئے وزیراعظم  قوم سے خطاب  کر رہے ہیں۔
مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کوئی بھی وزیر اپنے بچوں کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیئے قوم سے خطاب نہیں کرتا، حکمران جماعت کے وزرا سچائی تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ کو چھپانے کے لیئے ہر کوشش آزما رہے ہیں۔

مولا بخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ  (ن) لیگ کا ہر وزیر  وزیراعظم کا نام پامانا لیکس کی فہرست میں شامل نہ ہونے کی رٹ لگائے ہوئے ہے،  لیکن یہ ایک تلخ مگر حقیقت ہے انھوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں سچ بولنے والے نہ ہوں تو یہ لوگ  چاند کو سورج اور سورج کو چاند کہیں۔

یاد رہے وزیر اعظم اور انکے اہلخانہ کے نام پاناما لیکس میں موجود ہونے کے باعث مولا بخش چانڈیو نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وفاقی حکومت پاناما لیکس کی جانب سے وزیراعظم پر لگائے گئے ہر الزامات کو پوشیدہ رکھنے کے عمل میں مصروف ہے۔