وزیر اعظم نواز شریف کی ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کے لیے ہدایت

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:16/07/2016 19:41
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم نواز شریف نے   ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو با حفاظت ملک واپس لانے اور ترکی میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ  استنبول میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے جبکہ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ترکی میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو ملک واپس لانے کے لیے قومی ایئر لائن کا طیارہ بھی بھیجا جائے گا جو ترکی میں پھنسے پاکستانی شہری اور پی آئی اے کا عملہ جو ترکی میں پھنس گیا ہے ان سب کو واپس لیکر آئیگا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  ترکی میں پاکستانی سفارت خانےکا عملہ الرٹ ہے جبکہ ترکش ائیرلائن سے رابطے میں ہیں دفترخارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارت خانے کا حکام ترکی میں بھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ ترکی  میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد بھنس گئے ہیں اور  دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ترکی میں کتنے پاکستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں  اس فگر کا اندازہ لگانا  قبل از وقت ہوگا۔

وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر فوری بعد ترجمان پی آئی اے نے ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کے لیے احکامات جاری کردیے ترجمان پی آئی کا کہا کہ پی آئی اے کی کوئی بھی فلائٹ ترقی نہیں جاتی   ، وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر پی آئی اے کا جہاز بوئنگ 777 ترکی جائے گا  اور ترکی میں پھنسے پاکستانی شہری کو باحفاظت پاکستان واپس لے کر آئے گا۔