You are currently viewing وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات؛ آئی جی کی تبدیلی پر اتفاق

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات؛ آئی جی کی تبدیلی پر اتفاق

کراچی (ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات میں آئی جی پولیس کی تبدیلی پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران ایک روزہ دورے پر کراچی آئے ہیں جہاں وہ کئی اہم تقاریب میں شرکت کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی مشاورت کریں گے۔

ورنر ہاؤس کراچی میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بات کی اور آئی جی کلیم امام سے متعلق سندھ کابینہ کے فیصلوں اور تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا، گورنر عمران اسماعیل نے بھی آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کے مطالبے کی حمایت کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے سندھ میں آئی جی پولیس تبدیل کرنے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی سندھ کے لیے زیرغور افسران میں کسی ایک کو تعینات کردیا جائے گا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.