You are currently viewing وزیر اعظم سے ملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا بہت کچھ ، چیف جسٹس

وزیر اعظم سے ملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا بہت کچھ ، چیف جسٹس

اسلام آباد(ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کاوزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ  ملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا بہت کچھ ،آنے والے فردیا سنانے آئے تھے ہم نے کچھ نہیں دیا ۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار مری میں غیرقانونی تجاوزات کے کیس کی سماعت کر رہے تھے کہ اس دوران  ان کی وزیراعظم سے حال ہی میں ہونے والی ملاقات کا تذکرہ ہوا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے اس ادارے اور اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا ہی ہے، اپنے ادارے اور وکلاء کو مایوس نہیں کروں گا

یف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کئی سائل آتے ہیں میں ان کی بات سن لیتا ہوں، میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بذریعہ اٹارنی جنرل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد 27 مارچ کو یہ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں 2 گھنٹے تک جاری رہی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.