You are currently viewing وزیر اعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی  کی ملاقات

وزیر اعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے پاک فوج کے  سربراہ  قمر جاوید  باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹیننٹ  جنرل نوید مختار  کی ملاقات ہوئی جس میں خطے میں  سیکیورٹی اور امن و استحکام  سے متعلق بات کی گئی

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم اورآرمی چیف نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ خطے میں سکیورٹی و استحکام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خطے کے استحکام و ترقی کے لئے کردارادا کرے گا، سعودی عرب اورچین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں اور سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.