اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
ایک روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان باہمی تعاون اور خطے کی صورت حال پر مشاورت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران ملائیشیا میں ہونے والی او آئی سی کانفرنس کے متعلق امور پر بھی گفتگو کی جائے گی