You are currently viewing وزیر اعظم آزاد کشمیر اور سرکاری ملازمین کا زلزلہ زدگان کیلیے مالی اعانت کا اعلان

وزیر اعظم آزاد کشمیر اور سرکاری ملازمین کا زلزلہ زدگان کیلیے مالی اعانت کا اعلان

مظفر آباد (ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم تنویر الیاس نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کا رشتہ برادرانہ ہے، ترکیہ کے عوام اس مشکل گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں، تنویر الیاس نے ذاتی حیثیت میں زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر کے تمام مسلمان اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گریڈ 1سے گریڈ 5تک کے تمام سرکاری ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ اپنے ترک بھائیوں کے نام کرتے ہیں، جب کہ گریڈ 5سے اوپر کے ملازمین اپنی 5دن کی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے پاکستان کی ہر کڑے وقت میں مدد کی ہے اور پاکستانی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، آج ان پر مشکل وقت ہے ہم بھی اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ا ن کے ساتھ ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.