You are currently viewing وزیرِ اعظم نے چشمہ5نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیرِ اعظم نے چشمہ5نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

میانوالی (ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو چشمہ5نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
افتتاح کے موقع پر وفاقی وزرا انجینئر خرم دستگیر، احسن اقبال کے علاوہ چینی حکام بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے نتیجے میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5کی نہ صرف لاگت میں کمی کی گئی بلکہ اس کی استعداد کو 1100میگاواٹ سے بڑھا کر 1200میگاواٹ کر دیا گیا ۔
چشمہ۔5جس کے معاہدے پر 2017میں دستخط ہوئے، گزشتہ 5برس التوا کا شکار رہا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ملک میں کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کے وژن کے تحت اس منصوبے پر کام کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.