You are currently viewing وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔
عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے حلف کی خلاف ورزی کی، انہیں نااہل کیا جائے، انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسلسل قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ نے پنجاب کی طرف جلوس نکالنے کے بہانے حملہ کیا، وہ وفاقی حکومت کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے جلسوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے۔
پشاور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے لشکر کے ساتھ وفاقی حکومت پر چڑھائی کی، جو تشویش ناک ہے، ان کے خلاف پنجاب میں مختلف مقدمات درج ہیں، وہ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.