You are currently viewing وزیرستان: ڈاکٹرز نے خاتون کے رحم سے 10 کلو کی رسولیاں نکال لیں

وزیرستان: ڈاکٹرز نے خاتون کے رحم سے 10 کلو کی رسولیاں نکال لیں

شمالی وزیرستان (نیو زڈیسک) شمالی وزیرستان میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے ذریعے خاتون کے رحم سے 10 کلو گرام وزنی رسولیاں نکال لیں۔
شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مریضہ کی بچہ دانی سے 7 اور 3 کلوگرام وزنی 2 رسولیاں نکالیں۔
سرجن حمید اللہ داوڑ کے مطابق پرائیویٹ کلینک میں چیک اپ کے دوران عمر رسیدہ شخص نے بہو کے پیٹ میں درد کا بتاتے ہوئے کہا کہ معالجین نے آپریشن کا ایک لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ بتایا ہے تاہم ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے۔
ڈاکٹر حمیداللہ کے مطابق انھوں نے مریضہ کو میر علی کے سرکاری اسپتال لانے کا مشورہ دیا جہاں ڈاکٹر حمیداللہ داوڑ نے کامیاب آپریشن کے ذریعے خاتون کی بچہ دانی سے 10 کلوگرام وزنی 2 رسولیاں نکال لیں۔
سرجن ڈاکٹر حمید اللہ کے مطابق محدو وسائل کے باوجود اینستھیزیا ڈاکٹر نور سادے خان، ٹیکنیشن قدیر اللہ اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تعاون سے مشکل آپریشن کو کامیاب بنایا گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.