You are currently viewing وزیرستان میں خودکش حملہ، 3 اہلکار اور ایک بچہ شہید، 10 افراد زخمی

وزیرستان میں خودکش حملہ، 3 اہلکار اور ایک بچہ شہید، 10 افراد زخمی

شمالی وزیرستان (ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار اور ایک بچہ شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او سلیم ریاض کے مطابق خودکش حملہ میران شاہ بنوں شاہراہ پر واقع حمید اللہ شہید چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔
حملے میں سکیورٹی فورسز کے 3اہلکار اور ایک بچہ شہید ہوا جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں میران شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے کانوائے کو خودکش حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔