You are currently viewing وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے غیرملکی کمرشل بینکوں کے عہدیداروں کی ملاقات

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے غیرملکی کمرشل بینکوں کے عہدیداروں کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیسک) دبئی میں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمداسحاق ڈار سے دبئی اسلامی بینک، عجمان بینک، امارات این بی ڈی سمیت کلیدی کمرشل بینکوں کی انتظامیہ نے ملاقات کی۔ یہ تمام بینک پاکستان اور وزارت خزانہ سے تجارتی لین دین کے حامل بینک ہیں۔ بینکوں کی انتظامیہ نے موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیر خزانہ نے بینکوں کے انتظامی عہدیداروں کو پاکستان میں کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کیلیے سازگارماحول فراہم کرنے کے ضمن میں حکومت کی جانب سے اٹھائے جانےوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کاروبار میں آسانیاں اور سرمایہ کاری کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7