پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بھرتیوں پر پابندی ختم کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بھرتیوں پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 2 مارچ کو سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی لگائی تھی۔