You are currently viewing وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز آج شب ایک بجے اسلام آباد پہنچیں گے

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز آج شب ایک بجے اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز آج شب ایک بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ سعودی عرب اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت میں پیشی ضروری ہے، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو ہائیکورٹ میں سرنڈر کریں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7