You are currently viewing وزیراعظم کے اتحادی رہنماؤں سے رابطے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت

وزیراعظم کے اتحادی رہنماؤں سے رابطے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کے لیے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کرلیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت کی۔وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم نے تمام اتحادی قائدین سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.