You are currently viewing وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش پہنچ کر خیریت دریافت کی۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جدوجہد کو فروغ دیا۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کو بھی سراہا۔
بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.