اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر امارات کے صدرمحمد بن زاید آل نہیان کو مبارکباد دی ہے ۔
جمعہ کو اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے صدرمحمد بن زاید آل نہیان اور متحدہ عرب امارات کے اپنے بہن بھائیوں کو ان کے قومی دن پر مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں متحدہ عرب امارات کے بانیان کے متحرک اور توانا وژن کی یاددلاتا ہے جنہوں نے اتحاد کے ذریعے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی۔