You are currently viewing وزیراعظم کی زیر صدارت بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت خلیجی ممالک سے معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ، لیہ اور جھنگ کے شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کےلیے ضروری تقاضے پورے کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سے گوادر بندر گاہ تک ریلوے کنیکٹوٹی کےلیے فزیبیلٹی اسٹڈی کروائی جائے۔ تھر کول کی پاور پلانٹس تک رسائی کےلیے ریلوے لائن پر کام شروع کیا جائے۔
وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گوادر پورٹ کی ڈریجنگ کا کام مکمل ہوگیا، اب وہاں بڑے بحری جہاز لنگر انداز ہو سکتے ہیں۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ خلیجی ممالک سے قابل تجدید توانائی اور آئل ریفائننگ کے شعبوں میں کثیر سرمایہ کاری متوقع ہے۔
بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کان کنی، غذائی تحفظ اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا امکان ہے جبکہ لاجسٹکس، واٹر سپلائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں بھی کثیر سرمایہ کاری متوقع ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.