You are currently viewing وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، آرمی چیف کے تقرر پر مشاورت

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، آرمی چیف کے تقرر پر مشاورت

اسلام آباد (ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت پر مبنی وفاقی کابینہ کا اسلام آباد میں ہو رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاعی خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب، امین الحق، طارق بشیر چیمہ، مولانا اسعد محمود، شاہ زین بگٹی، اسرار ترین، عبدالقادر پٹیل، شیری رحمٰن، عون چوہدری ، ملک شہادت، سینیٹر طلحہٰ محمود، ریاض پیرزادہ اور چوہدری سالک حسین موجود ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں نے آرمی چیف کی تعیناتی پر وزیر اعظم کی رائے پر اپنے اعتماد کا یقین دلایا تھا۔ اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اہم تقرری کے حوالے سے سمری پر فیصلہ آج متوقع ہے۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ؕ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ سمٹ میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو ، وزیر اطلاعات مریم اورن زیب اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔