اسلام آباد (ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نےایران کو کوشدید سیلاب سے نمٹنے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے عوام بدترین سیلاب سےمتاثر ہوئے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اورہمدردیاں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں
وزیراعظم نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرایرانی بھائیوں کی امداد کے لئے تیارہیں