You are currently viewing وزیراعظم کا گومل زام ڈیم کے کمانڈ ایریا اور پی اے آر سی ایرڈ ریسرچ اسٹیشنز کاافتتاح

وزیراعظم کا گومل زام ڈیم کے کمانڈ ایریا اور پی اے آر سی ایرڈ ریسرچ اسٹیشنز کاافتتاح

اسلام آباد(ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کسان کارڈ تقسیم کیے

وزیراعظم گومل زام ڈیم کے کمانڈ ایریا اور پی اے آر سی ایرڈ ریسرچ اسٹیشنز کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم عمران خان خیبر پختونخوا کے کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کیے، پہلے مرحلے میں صوبے کے 5 لاکھ رجسٹرڈ کسانوں میں سے 2 لاکھ کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ کسان کارڈ ملک بھر کی تمام اے ٹی ایم مشینوں پر استعمال کیے جا سکیں گے۔پہلے مرحلے میں کسانوں کے ڈیٹا بیس کو بہتر بنایا جائے گا اور انہیں سبسڈی مشینری ، ان پٹ وغیرہ فراہم کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں کسانوں کو بلا سود/کم مارک اپ پر قرضے فراہم کئے جائیں گے اور فصلوں کی انشورنس کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں قدرتی آفات کی صورت میں مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں صوبے میں زراعت کے فروغ کے لیے مالی سال 2021-22 کے دوران کسانوں کو 1048.38ملین روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.