اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید کے یومِ شہادت پر انہیں ان کی جرت و بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے اس بہادر سپوت نے دشمن کے کشمیر پر جارحانہ قبضے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا،پاکستان کی غیور قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم آج ملک کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کے یومِ شہادت پر انہیں ان کی جرت و بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ قوم کے اس بہادر سپوت نے دشمن کے کشمیر پر جارحانہ قبضے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی جرت و بہادری نے ایک ایسی مثال قائم کی جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے افواجِ پاکستان کے جوانوں نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کو اپنی جانوں پر فوقیت دی، پاکستان کی غیور قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔