مکہ مکرمہ (ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو اپنے وفد کے ہمراہ مسجد الحرام میں عمرہ ادا کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچے تو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جوالی نے ان کا جدہ ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے اپنےدورہ کے دوران فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔