You are currently viewing وزیراعظم کا بجلی بریک ڈاؤن پر نوٹس، اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم، رپورٹ طلب

وزیراعظم کا بجلی بریک ڈاؤن پر نوٹس، اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم، رپورٹ طلب

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لے لیا، اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے وفاقی وزیر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ وزیراعظم نے تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران پیدا ہونے کی وجوہات سے آگاہ اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.