منگلا (ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو منگلا بجلی گھر کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منگلا بجلی گھر کی ریفربشمنٹ کے منصوبے کے تحت تمام یونٹ میں 50 برس پرانی مشینری کو تبدیل کرکے نئی مشینری لگائی جارہی ہے۔ ریفربشمنٹ منصوبے کی مکمل تکمیل کے بعد منگلا بجلی گھر کی استعداد 1000 میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہوجائے گی جس کے نتیجے میں سالانہ 5.6 بلین یونٹ صاف، ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کی جائے گی۔ منصوبے کے پہلے مرحلے یعنی 10 میں سے 6 یونٹس کی ریفربشمنٹ پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہے۔ پیر کو وزیراعظم نے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تکمیل کا افتتاح کیا۔ مجموعی طور پر 483 ملین ڈالر کی لاگت سے جاری اس منصوبے میں یو ایس ایڈ کی طرف سے 150 ملین ڈالر کی گرانٹ، 90 ملین یورو کا اے ایف ڈی لون اور واپڈا کی طرف سے 178 ملین ڈالر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، امریکہ کے پاکستان میں سفیر ڈونلڈ بلوم، یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ریڈ اِیسچلی مین بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے منگلا بجلی گھر کے 2 یونٹس کے ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا
- Post author:Nimra Jamali
- Post published:05/12/2022 20:33
- Post category:الیکٹرک / پاکستان
- Post last modified:05/12/2022 20:33
- Reading time:1 mins read
Tags: بجلی گھر, پاکستان نیوز, شہباز شریف, منصوبے کا افتتاح, منگلا, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی, وزیراعظم, یونٹس ریفربشمنٹ
Share the love Share this content
Nimra Jamali
Nimra Jamali is an emgerging content writter, who is writting for News Pakistan TV for quite some time now.