You are currently viewing وزیراعظم نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم نے عیدالفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دی، عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل بروز بدھ سے 13 اپریل بروز ہفتے تک ہوں گی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.