You are currently viewing وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی قبول کرلیا

وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی قبول کرلیا

اسلام آباد(ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپرلیفٹننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی قبول کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے قبول کرلی ہے۔

قبل ازیں عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کواپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم نے قبول کرنے سے انکارکردیا تھا اورہدایت کی تھی کہ وہ اپنے عہدے پرکام جاری رکھیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.