You are currently viewing وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی آمد،وزیراعلی سندھ نے کابینہ ارکان کے ہمراہ استقبال کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی آمد،وزیراعلی سندھ نے کابینہ ارکان کے ہمراہ استقبال کیا

کراچی(ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی آمد پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ ان کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا،وزیراعظم کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب تھے۔

وزیراعلی ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمدشہباز شریف کا استقبال کرنے والے صوبائی وزرا میں منظور وسان، ناصر شاہ، شبیر بجارانی، مکیش چاولہ، گیان چند اسرانی، ضیا شاہ، فیاض بٹ، اویس قادر شاہ، شہلا رضا، اسماعیل راہو، جام خان شورو، مرتضی وہاب اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شاہ محمد شاہ، کھیل داس بھی وزیر اعظم کے استقبال کے لئے موجود تھے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.