You are currently viewing وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کرپشن اور منی لانڈرنگ کی لعنت کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے،فیصل واوڈا

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کرپشن اور منی لانڈرنگ کی لعنت کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے،فیصل واوڈا

اسلام آباد(ڈیسک) آبی وسائل کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کرپشن اور منی لانڈرنگ کی لعنت کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت کے پاس کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے شواہد موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں ترقی و خوشحالی کے لئے پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے جوکہ گزشتہ 65 سالوں کے دوران بھی نہیں کئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء کے عام انتابات کے دوران پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کفایت شعاری کے لئے اقدامات کئے اور پنجاب اور سندھ کے گورنرز گورنر ہاؤس میں رہنے کی بجائے اپنے اپنے ذاتی گھروں میں رہ رہے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.