You are currently viewing وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ  اجلاس جاری ہے جس میں 9نکاتی ایجنڈے پر غوری کیا جارہاہے

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی جب کہ وفاق میں صحت سے متعلقہ امور وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ماتحت کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی اداروں میں ریگولیٹری نظام کی کارگردگی اور استعداد بڑھانے کے لیے ٹاسک فورس کی منظوری اور نئے چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سرمایہ اور اثاثوں کے لیے ریکوری یونٹ کے قیام کی منظوری، پاکستان نیوی ایکٹ 1961ء میں ترمیم اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس بھی ایجنڈے میں شامل ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.