You are currently viewing وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے مشن پر کاربند ہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے مشن پر کاربند ہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے مشن پر کاربند ہیں،آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کے لیے بڑے ایکشن سامنے آئیں گے،عمران خان کو ہرانے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ان سے ہارے ہیں،آئندہ بھی ہاریں گے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ انکی تندرستی کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکر قانون کا سامنا کر سکیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے طرزِ عمل سے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے مشن پر کاربند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کے لیے بڑے ایکشن سامنے آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی آسانیاں بڑھتی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو ہرانے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ان سے ہارے ہیں،آئندہ بھی ہاریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف مافیا ہے تو دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں عوام ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.