اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جرات مند سیکیورٹی گارڈ کو سلام جس نے ان کی جان بچانے کے لیے گولی کھائی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم نے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر حملے کے دوران پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ سینے پر تین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہواجسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت
- Post author:Umer Khan
- Post published:02/12/2022 20:19
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / دنیا
- Post last modified:02/12/2022 20:19
- Reading time:1 mins read
Tags: اسلام آباد, پاکستان نیوز, شہباز شریف, کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملہ کی مذمت, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان ٹی وی, وزیراعظم