You are currently viewing وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام کوٹ تھر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام کوٹ تھر پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف بدھ کو ایک روزہ دورے پر اسلام کوٹ تھر پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا چوہدری سالک حسین، احسن اقبال، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، چینی نائب ناظم الامور پانگ چن شوئی اورسندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم 330 میگاواٹ تھل نووا تھر منصوبے کے افتتاح کے بعد 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7