You are currently viewing وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (ڈیسک): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عراق اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں میں تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے  جاری  ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایران اور عراق کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے خیموں، کمبلوں اور دیگر ہنگامی اشیا سمیت امداد فوری طور پر ایران بھیجوانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

(این این آئی)

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7