اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے جہاں ان کی جانب سے شہر کے لیے بڑے پیکج کا اعلان متوقع ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو کراچی میں غیر معمولی مون سون کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دو دن بعد کراچی جارہا ہوں اور حالات کا خود جائزہ لوں گا، کراچی میں ٹرانسپورٹ، سیوریج سمیت تمام مسائل کو حل کریں گے۔
نہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی مشکلات کا ادراک ہے، وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دورے کے دوران کراچی کے لیے بڑے پیکج کا اعلان متوقع ہے۔